روس شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے : امریکہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

روس شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے : امریکہ

نیویارک 04 اگست : اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سےشمالی کوریا پر عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
محترمہ ہیلی نے جمعہ کو یہاں ایک قابل اعتماد رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس شمالی کوریا کے کارکنوں کو کام کے لئے نئے پرمٹ فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا، "روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے کارکنوں کے بیرون ملک کام کرنے پر لگائی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں قابل اعتماد رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔ روس سلامتی کونسل میں جہاں شمالی کوریا پر پابندیوں کی حمایت کرتا ہے اور پھر ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔”
رائٹر۔

Share This Article