اننت ناگ میں فائرنگ، گرینیڈ دھماکہ ،متعدد فورسز اہلکار زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اننت ناگ (کے پی ایس ) :جنوبی قصبہ اننت ناگ میں اُس وقت خوف وہراس کی لہر اور افراتفری پھیل گئی ،جب یہاں نامعلوم افراد نے فورسز اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی اور گرینیڈ سے حملہ کیا .

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کو قصبہ اننت ناگ میں جموں وکشمیر بنک شاخ کے نزدیک جنگجو نمودار ہوئے ،جنہوں نے فورسز کی ایک پارٹی کو نشانہ بنایا .

ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے پہلے فورسز پر گرینیڈ سے حملہ کیا اور بعد فائرنگ کی ،جسکی وجہ سے یہاں خوف وہراس کی لہر اور افراتفری پھیل گئی.

ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر بنک شاخ کے باہر تعینات فورسز اہلکاروں میں دو اہلکار آہنی ریزوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے .زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا .

زخمی اہلکاروں کی شناخت ایس او جی مدثر احمد اور سریندر سنگھ کے بطور ہوئی .طرفین کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے دوران جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،تاہم حملہ آئوروں کو ڈھونڈ نکالنے کےلئے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی گئی .

Share This Article