بریلی: کیبل ڈالنے کے دوران مٹی میں دبنے سے چھ مزدوروں کی موت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بریلی، (یواین آئی) اترپردیش میں بریلی کے بارادري علاقے میں پیلی بھیت بائی پاس پر ایئر ٹیل کمپنی کے لئے آ پٹيكل فائبر کیبل ڈالنے کے وقت اچانک مٹی ڈھنے سے چھ مزدوروں کی دب کر موت ہوگئی، جبکہ دو کو بچا لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات آٹھ مزدور پیلی بھیت بائی پاس پر ا یئر ٹیل کمپنی کا فور جی آ پٹيكل فائبر کیبل ڈال رہے تھے۔

اس دوران دو مزدور پانی پینے کے لئے اوپر آ رہے تھے تبھی اچانک مٹی کا بڑا حصہ مزدوروں پر گر گیا اور آٹھ مزدور تقریباً 24 فٹ گہرے گڑھے میں دب گئے۔اطلاع ملنے پر بارادري پولیس موقع پہنچی اور دبے ہوئے مزدوروں کو جے سی بی مشین کی مدد سےباہر نکال کراسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چھ مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں دو مزدوروں رزاق علی اور مظفر کو بچا لیا گيا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والے تمام مزدور مغربی بنگال کے ضلع شمالی د گج پور کے پاجل گاؤں کے رہنے والے تھے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ سے پیلی بھیت بائی پاس پر بریلی-بارداري سیکشن پر ایئر ٹیل کمپنی کے لئے زیر زمین آپٹيكل فائبر کیبل بچھانے کا کام کیا جا رہا تھا۔زیادہ گہرائی کی وجہ سے اورمشین سے کھدائی نہ ہونے کی وجہ سے دس مزدور پھاؤڑے سے کھدائی کر رہے تھے۔

حادثہ کے بعد موقع پر پہنچے سٹی کمشنر راجیش شریواستو نے کہا کہ یہاں گڑھا کھودنے کے لئے ٹھیکیدار نے میونسپل سے اجازت نہیں لی تھی۔ بغیر اجازت کے ہی کیبل ڈالنے کے لئے گڑھا کھودا جا رہا تھا اور میونسپل کارپوریشن کو اس بارے میں کوئی اطلاع ہی نہیں تھی۔

Share This Article