سرینگر-لہیہ شاہراہ پر12گھنٹوں بعد ٹریفک کی روانی بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر:(کے پی ایس ):: سرینگر -لہیہ شاہراہ پر گگن گیر -سونہ مرگ کے درمیان جمعرات کی صبح 12گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی آمد ورفت بحال کردی گئی .اس شاہراہ پر لینڈ سلائڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی احتیاطی اقدامات کے تحت روک دی گئی تھی .

سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سونہ مرگ سے10 کلومیٹرکی دوری پر ہنگ کے مقام پر بدھ کی شب 8 بجے لینڈ سلائڈنگ ہوئی تھی ،جسکے بعد اس شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت احتیاطی اقدامات کے تحت بند کردی گئی تھی .

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پیدا شدہ رکاوٹوں کو ہٹانے کےلئے افرادی قوت اور جدید مشینری کو بروئے کار لایا گیا اور رکاوٹیں ہٹانے کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح ساڑھے 7 بجے چھوٹی بڑی گاڑیوں کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی گئی .

Share This Article