اخروٹ کابھاری بھرکم درخت مکان پرجاگرا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

افرادخانہ بال بال بچ گئے ،رہائشی مکان کونقصان

گاندربل:٢٥،جولائی: / کنگن گاندربل کے گنڈعلاقہ میں 7افرادپرمشتمل ایک کنبہ اُسوقت بال بال بچ گیاجب بارشوں اورتیزہوائوں کے چلتے اخروٹ کاایک بڑادرخت ایک دومنزلہ رہائشی مکان پرجاگرا۔کے این این نمائندے کے مطابق آخون محلہ گنڈکنگن میں منگل کوشام دیرگئے اُسوقت خوف وہراس کی لہردوڑگئی جب بارشوں اورہوائوں کے بیچ اخروٹ کاایک بھاری بھرکم درخت جاویداحمدملک ولدعبدالرشیدملک کے دومنزلہ رہائشی مکان پرجاگراجبکہ اس حادثے کے وقت سبھی افرادخانہ گھرمیں ہی موجودتھے ۔بتایاجاتاہے کہ جب بڑادرخت مکان پرجاگرا،اُسوقت سبھی افرادخانہ کچن یاباورچی خانہ میں بیٹھے تھے ۔ایس ایچ ائوپولیس تھانہ گنڈکنگن سیدعارف بخاری نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اخروٹ کادرخت رہائشی مکان کی چھت پرجاگرا۔انہوں نے کہاکہ درخت گرجانے کے نتیجے میں مکان کی چھت اوردیواروں کونقصان پہنچاتاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ایس ایچ ائوکاکہناتھاکہ سبھی افرادخانہ محفوظ ہیں ،اوراُنھیں کوئی گزندنہیں پہنچی ہے۔

Share This Article