دو مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دو مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت

کھگڑیا، 20 جولائی  :  بہار میں کھگڑیا ضلع کے پسراہا تھانہ علاقے میں دو مختلف سڑک حادثات میں چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہیں۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب قومی شاہراہ نمبر 31 پر دیوتھا گاؤں کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے آپسی تصادم میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ موٹرسائیکل پر سوار یہ تینوں نوجوان ضلع کے مڈئیا تھانہ علاقے کے عالم نگر گاؤں میں واقع اپنے گھر سے بارات میں شامل ہونے نارائن پور جارہے تھے ۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک لیکر فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق دوسری جانب اسی تھانہ علاقے کے ستیش نگر کے نزدیک ٹرک اور پسنجر گاڑی کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ٹرک کے کلینر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں ویریندر یادو کی حالت تشویشناک ہے جسے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ سجیت یادو کاکھگڑیا صدر اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔

 

Share This Article