امریکہ شمالی کوریاکو ریفائنڈ پٹرولیم کی برآمدات روکنا چاہتا ہے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امریکہ شمالی کوریاکو ریفائنڈ پٹرولیم کی برآمدات روکنا چاہتا ہے

اقوام متحدہ، 20 جولائی : روس اور چین نے شمالی کوریا کو ریفائنڈپٹرولیم کی برآمدات روکنے کے امریکی تجویز کو جمعرات کو موخر کر دیا۔سفارت کاروں نے نے اس بارے میں اطلاع دی۔
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کمیٹی کے سامنے یہ تجویز پیش کی تھی جس میں شمالی کوریا کو بہتر پٹرولیم کی برآمد روکنے کے احکامات جاری کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔ امریکہ نے پیونگ یانگ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی مشن نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ وہ اس درخواست کی جانچ کرکے اس پر غور کر رہا ہے اور پٹرولیم کے غیر قانونی برآمد ات کے ہر معاملے سے متعلق اضافی معلومات بھی جمع کر رہا ہے۔ چین نے روسی مشن کی حمایت کی ہے۔
رائٹر۔

Share This Article