جلد آئے گا سلمان خان کا ’ بگ باس- 12‘، کنٹسٹنٹس کی تلاش شروع

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جلد آئے گا سلمان خان کا ’ بگ باس- 12‘، کنٹسٹنٹس کی تلاش شروع

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس کا سبھی کو انتظار رہتا ہے۔ جب سے بگ باس 12 کا اعلان ہوا ہے، تب سے سلمان کے مداحوں کا جوش اور بھی بڑھ گیا ہے۔ ٹی وی کے دو مشہور شو ’ بگ باس‘ اور ‘خطروں کے کھلاڑی‘ آج کل اپنے لانچ اور کنٹسٹینٹ کو لے کر کافی خبروں میں ہیں۔ بتا دیں کہ کلرس چینل ہمیشہ سے ہی ’ خطروں کے کھلاڑی ‘ کے بعد ہی ’ بگ باس‘ کے نئے سیزن کو شروع کرتا ہے۔

سلمان خان کا شو ’ بگ باس‘ ہمیشہ سے ہی اکتوبر کے آس پاس لانچ کیا جاتا ہے اور اس کا فینالے جنوری کے شروعاتی ہفتہ میں ہوتا ہے۔ ’ خطروں کے کھلاڑی‘ ’ بگ باس‘ کے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوگا۔ انڈیا فورم کی خبر کے مطابق’ بگ باس‘ کو اس سال جلدی لانچ کیا جائےگا۔ خبر کے مطابق ایک ماہ بعد یعنی ستمبر سے ہی ’ بگ باس‘ کی شروعات ہو جائے گی اور وہیں خطروں کے کھلاڑی‘ ’بگ باس’ شروع ہونے کے کچھ روز کے بعد ہی شروع ہوگا۔

Share This Article