گیس سلنڈردھماکے میں جھلسی خاتون

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

3روزبعدزندگی کی جنگ ہارگئی

سوپور:۱۸،جولائی: سوپورکے ایک مضافاتی علاقہ میں سوموارکورسوئی گیس سلنڈرپھٹ جانے کے دوران بُری طرح سے جھلسی جواں سالہ خاتون سری نگرکے اسپتال میں دم توڑبیٹھی ۔کے این این نمائندے کے مطابق سوموارکونوپورہ سوپورمیں عالم بٹ کے گھرمیں رسوئی گیس کاسلنڈراچانک زورداردھماکے کیساتھ پھٹ گیاجسکے نتیجے میں مذکورہ شخص کی اہلیہ32سالہ عارفہ بیگم بُری طرح سے جھلس گئی ۔مذکورہ خاتون کوفوری طورسوپورسب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایاجہاں وہ دوروزتک زیرعلاج رہی تاہم بعدازاں ڈاکٹروں کے مشورے پرخاتون کودیہاں سے صدراسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا۔افرادخانہ نے بتایاکہ عارفہ سوئی گھریاباورچی خانے میں کچھ پکارہی تھی کہ اس دوران گیس خارج ہوجانے کے نتیجے میں سلنڈردھماکے کیساتھ پھٹ گیا،اورکچن میں موجودجواں سالہ خاتون شدیدزخمی ہوجانے کیساتھ ساتھ بُری طرح سے جھلس گئی ۔جواں سالہ خاتون نے یہاں تین روزتک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہی ،اورڈاکٹراُسے بچانے کیلئے علاج ومعالجہ فراہم کرتے رہے تاہم بدھ کی صبح بتیس سالہ عارفہ بیگم زوجہ عالم بٹ ساکنہ نوپورہ سوپورزندگی کی جنگ ہارگئی ۔اُدھرسوپورپولیس نے کہاکہ اس واردات کی مناسبت سے تھانے میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے لیکن پولیس نے پھربھی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Share This Article