مودی کا دو روزہ وارانسی دورہ – پروانچل میں ہوگی سوغاتوں کی بارش

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مودی کا دو روزہ وارانسی دورہ – پروانچل میں ہوگی سوغاتوں کی بارش

وارانسی، 14 جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی پروانچل کے عوام کو اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی سوغات دینے ہفتہ کو دوپہر بعد دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی خصوصی طیارہ سے تقریباً ایک بجے لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچیں گے۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔
مسٹر مودی وارانسی کے بابت پور واقع اس ہوائی اڈے سے فضائیہ کے خصوصی طیارے سے اعظم گڑھ جائیں گے،جہاں پروانچل ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم اعظم گڑھ کے پروگرام کے بعد اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے راجاتالاب (كچنار گاؤں) میں منعقد ایک تقریب میں تقریبا 1000 کروڑ روپے کے ریل، سڑک، کنونشن سینٹر، ویسٹ مینجمنٹ سمیت 33 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح / سنگ بنیاد رکھیں گے اور لوگوں سے خطاب کریں گے۔
جاری ،یو این آئی،

Share This Article