مصر: دو مختلف معاملات میں 31 افراد کو سزائے موت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

قاہرہ، 13 جولائی : مصر کی عدالتوں نے جمعرات کے روز دو مختلف معاملات میں 31 لوگوں کوموت کی سزا سنائی ہے، اس میں ایک معاملہ 2015 میں ایک پولیس اہلکار اور سیکورٹی گارڈ کے قتل سے منسلک ہے جبکہ دوسرا 2016 میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کے جیل سے فرار ہونے سے متعلق ہے۔
مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی مینا کی اطلاع کے مطابق ایل جاگاجيگ کے نائل ڈیلٹا شہر کی مقامی عدالت نے ایک پولیس اہلکار اور گارڈ کے قتل کے معاملے میں 18 افراد کو موت کی سزا سنائی ہے۔
ایجنسی نے بتایا کہ یہ دونوں ایک مقامی اسپتال میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جن کی بعد میں موت ہو گئی تھی۔تحقیقات میں دونوں کے قتل کے پیچھے 18 لوگوں کے شامل ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
ایک دیگر معاملے میں اسلامیہ کی مقامی عدالت نے اکتوبر 2016 میں جیل سے دہشت گردوں کے فرار کے معاملےمیں 13 لوگوں کو موت کی سزا سنائی جن میں کچھ آئی ایس دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
سرکاری اخبار الاحرام نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ سزا پانے والے 13 مجرموں میں سے چھ مجرم حراست میں ہیں جبکہ سات مجرم فرار ہیں جنہیں پکڑنے کی کوشش جاری ہے۔

Share This Article