مخالفین کو خاموش کرانے کے لئے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے:ممتا بنرجی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سلی گوڑی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں کو خاموش کرانے کے لئے بی جے پی مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔ محترمہ ممتا بنرجی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکز میں حکمراں بی جے پی ہر چیز اور تمام وفاقی ڈھانچے کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں بی جے پی اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کے لئے صریح سیاسی انتقامی جذبے سے ایجنسیوں کا استعمال کررہی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے سابق معاون اور سوراج انڈیا کے سربراہ یوگیندر یادو کی بہن کے ہریانہ میں واقع اسپتال پر انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے محترمہ بنرجی نے کہا کہ بی جے پی عام انتخابات سے قبل اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے اور اس کے لئے مرکزکی سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

محترمہ بنرجی نے جھارکھنڈ میں مشنریز آف چیرٹی پر حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ مدر ٹریسا نے خود مشنریز آف چیرٹیز قائم کی تھی اور اب بی جے پی والے انہیں بھی نہیں بخش رہے ہیں۔ا ن کے نام کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے ۔ ‌

Share This Article