انسانی جانوں کا اتلاف قابل تشویش :جے اے میر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

انسانی جانوں کا اتلاف قابل تشویش :جے اے میر

سرینگر:١١،جولائی : کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے میمندر شوپیان واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔کے این این کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے میمندر شوپیان میں بارودی دھماکے کمسن بچے کی ہلاکت اور دیگر4بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کو افسوسنا اور بد قسمتی سے تعبیر کیا ۔انہوں نے انسانی جانوں کے اتلاف کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس وسیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ انکائونٹر مقامات پر بارودی مواد ہٹانے کیلئے مئوثر اقدامات اٹھائے جائیں ،تاکہ معصوم جانیں تلف نہ ہو ۔انہوں نے واقعہ میں کمسن بچے کی ہلاکت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ اپنے بچوں کو ایسے مقامات سے دور رکھیں ۔

Share This Article