کولگام: عینی شاہدین کے مطابق عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران فورسز نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں تین عام شہری ہلاک اور نانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
ضلع کولگام میں جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کے ریڈوانی علاقے میں ہفتے کے روز سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں، اس دوران فورسز نے مبینہ طور عام شہریوں پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو نذدیکی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قراد دیا اور پانچ کا علاج جاری ہے۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت ارشاد مجید، شاکر احمد اور 15 سالہ لڑکی اندلیب کے طور پر ہوئی ہے۔
ہلاکت کے بعد علاقے میں سخت تشدد کی خبر ہے۔ حکام نے انٹر نیٹ سروس کو معطل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر برہان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر علیحدگی پسند رہنماؤں نے 8 جولائی بروز اتوار کو ترال چلو کی کال دی تھی، جس کے خلاف حکام نے ہفتے کے روز ہی کرفیوں نافذ کردیا ہے۔
