وادی کشمیر میں ہڑتال کے پیش نظر ریل خدمات معطل

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

وادی کشمیر میں ہڑتال کے پیش نظر ریل خدمات معطل

سری نگر ، 7 جولائی : کشمیری مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر وادی میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات ہفتہ کے روز معطل کردی گئیں۔
مزاحمتی قیادت نے ہڑتال کی کال قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے ہاتھوں دختران ملت سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین کو گرفتار کرکے دہلی منتقل کرنے کی کارروائی کے خلاف دی ہے۔ این آئی اے نے جمعہ کے روز سری نگر کی سینٹرل جیل میں مقید دختران ملت کی سربراہ اور اُن کی دو قریبی ساتھیوں کو نئی دہلی منتقل کیا جہاں پٹیالہ ہاوس کورٹ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے تینوں کو دس روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ وادی میں ریل خدمات ہڑتال کال کے پیش نظر احتیاطی طور پر معطل کی گئی ہیں۔ حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی جو 8 جولائی کو منائی جارہی ہے، کے پیش نظر ریل خدمات اتوار کو بھی معطل رہیں گی۔ محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہم نے آج (ہفتہ کے روز) چلنے والی تمام ریل گاڑیاں معطل کردی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر سے براستہ جنوبی کشمیر جموں خطہ کے بانہال تک کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔
جاری۔یو این آئی۔

Share This Article