الٰہ آباد : کنبھ میلے کے راستے میں توسیع کے لئے مسلمانوں نے منہدم مسجد کا ایک حصہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یوپی کے الہ آباد میں لگنے والے کنبھ میلے کی تیاریوں میں مسلمان بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں راستہ چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی ایک مسجد کے کچھ حصوں کو مسلمانوں نے منہدم کردیا۔ در اصل اگلے سال لگنے والے کنبھ میلے کیلئے پرانے شہر میں تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ میلے میں لاکھوں کی تعداد میں پہنچنے والے عقیدت مندوں کیلئے راستوں کو وسیع کیا جا رہا ہے۔ لیکن مسجد کے ایک حصہ کی وجہ سے تعمیراتی کام میں رخنہ پڑ رہا تھا ، جس کے بعد علاقہ کے مسلمان خود آگے آئے اور مسجد کے اس حصے کو منہدم کر دیا۔

ایک مقامی شخص نے بتایا کہ "ہم نے یہ خود اپنی مرضی سے کیا ہے ۔ مسجد کا یہ حصہ سرکاری زمین پر بنا ہوا تھا ، اسی وجہ سے اسے منہدم کر دیا گیا ۔ کنبھ میلے سے پہلے حکومت راستے میں توسیع کر رہی ہے اور ہم بھی اس میں ساتھ دے رہے ہیں”۔

غور طلب ہے کہ کنبھ میں شاہی اسنان کی شروعات 15 جنوری سے ہوگی ۔ پریاگ کے سنگم پر لگنے والے اس میلے میں لاکھوں کی تعداد میں ملک و بیرون ممالک سے عقیدت مند پہنچتے ہیں۔

Share This Article