انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 29 افراد ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 29 افراد ہلاک

جکارتہ، 4 جولائی : انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 29 افراد کی موت ہو گئی ۔
حکام نے بدھ کو کہا کہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاشی میں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔
علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے کہا کہ 29 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے اور 41 اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ 69 مسافروں کو محفوظ نکالا گیا ہے۔
نقل و حمل کی وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے اس بارے میں فی الحال پتہ نہیں چلا ہے۔
قابل غور ہے کہ اس سے کچھ ہفتے پہلے بھی لیک ٹوبہ میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
رائٹر،

Share This Article