براڑی معاملہ: کنبہ میں مردہ پائے گئے 11 لوگوں کی آنکھیں عطیہ کر دی گئیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دہلی کے براڑی میں ایک گھر کے اندر مردہ پائے گئے 11 لوگوں کی آنکھیں ایک آئی بینک کو عطیہ کر دی گئی ہیں۔ اس خاندان کے 10 ارکان چھت سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے، تاہم ایک خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی، ان تمام کی آنکھیں گرو نانک آئی سنٹر کوعطیہ کر دی گئیں۔

اسے لے کر رشتہ داروں نے کہا کہ خاندان مذہبی تھا اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ ایک رشتہ دار نے صحافیوں سے کہا کہ ’’ خاندان نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی اور اپنی آنکھیں عطیہ کر وہ 22 لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ ایک جوڑی آنکھیں دو لوگوں کی آنکھوں میں روشنی دے سکتی ہیں‘‘۔

Share This Article