افغانستان میں سکھوں پر حملہ، 20کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

افغانستان میں سکھوں پر حملہ، 20کی موت

جلال آباد، 2جولائی : افغانستان کے مشرقی شہرجلال آباد میں اتوار کو سکھوں کو نشانہ بناکر کئے گئے شدید دھماکہ میں کم از کم 20لوگوں کی موت اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
گورنر کے ترجمان عطا اللہ کھوگیانی نے بتایا کہ صدر اشرف غنی کے جلال آباد میں ایک اسپتال کا افتتاح کرنے کے کچھ گھنٹے بعد ہوئے اس دھماکہ میں مکھوبیرات چوک کے نزدیک کئی دکانوں کو نقصان پہنچا اور مکانات منہدم ہوگئے۔
نانگرہار کے پولیس سربراہ غلام سنائی ستانیک زئی نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے سکھوں کو لیکر جارہی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر حملہ کیا۔ حملہ کے وقت سکھ فرقہ کے لوگ صدر سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ میں مرنے والے بیشتر لوگ سکھ فرقہ کے ہیں۔
جاری رائٹر.

Share This Article