فوج کیساتھ کام کرنے والے پورٹرکی پُراسرارموت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نعش جبلااوڑی کے جنگل سے برآمد،پولیس نے کی تحقیقات شروع

اُوڑی:۲۴،جون اوڑی سیکٹرمیں فوج کیساتھ بطورپورٹرکام کرنے والے ایک30سالہ شخص کوجنگل میں پُراسرارطورپرمردہ پایاگیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔کے این این کے مطابق دردکوٹ اوڑی کارہنے والا30سالہ شخص عبدالحمیدآوان ولدعالم الدین فوج کی8آرآرکیساتھ بطورپورٹرکام کرتاتھا۔بتایاجاتاہے کہ 8آرآرکے اہلکارلائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع گاؤں گوالاں کے قریب چھاتان پوسٹ پر تعینات ہیں ،اورعبدالحمیدان کیساتھ ہی کام کرتاتھا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ تیس سالہ عبدالحمیدآوان کی نعش کوجبلااوڑی کے جنگل میں پایاگیاجبکہ اسکے جسم پرگولی کاکوئی نشان نہیں پایاگیا،جواسبات کااشارہ کرتاہے کہ عبدالحمیدکی موت پُراسرارہے ۔اُدھراوڑی پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ رج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔:کے این این/

Share This Article