عید کے روزہندمخالف اورآزادی پسندنعرے بازی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشتواڑمیں مزاحمتی لیڈرسمیت9افرادکی گرفتاری

کشتواڑ:۲۰،جون:کے این این/ عیدالفطرکے روزکشتواڑقصبہ میں بھارت کیخلاف،آزادی وجنگجوپسنداورپاکستان حامی نعرے بلندکرنے کی پاداش میں پولیس نے ایک مزاحمتی لیڈرسمیت9افرادکوگرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالدیا۔کے این این کومعلوم ہواکہ 16جون کونمازعیدالفطرکے بعدکشتواڑقصبہ میں ایک جلوس برآمدہوا،جس میں شامل لوگوں نے بھارت مخالف اورآزادی ،جنگجوؤں نیزپاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔کشتواڑپولیس نے نعرے بازی کرنے میں پیش پیش رہے افرادکی نشاندہی کرکے اُن کیخلاف کیس درج کرلیا۔معلوم ہواکہ پولیس نے نعرے بازی میں پیش پیش رہے جن افرادکی گرفتاری عمل میں لائی ،اُن میں مزاحمتی لیڈرعبدالقیوم متوولداسداللہ متوساکنہ عمرمحلہ کشتواڑکے علاوہ دیگر8افرادشامل ہیں ۔پولیس نے سبھی گرفتارشدگان کیخلاف ملک مخالف نعرے بازی کرنے کی پاداش میں کیس درج کرلیاہے ۔بتایاجاتاہے کہ گرفتارشدگان میں سے کچھ پرپبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکرکے اُنھیں مختلف جیلوں میں منتقل کیاجائیگا۔

Share This Article