شوپیان میں فوجی اہلکار کا اغوا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

الرٹ جاری ،تلاشی کارروائی بڑے پیمانے پر شروع

شوپیان:۱۴،جون:کے این این/ جنوبی ضلع شوپیان میں جنگجوؤں نے مبینہ طور پر ایک فوجی اہلکار کو بندوق کی نوک پر اغوا کیا ہے ۔فوجی اہلکار کو بازیاب کرنے کیلئے جنوبی کشمیر میں الرٹ جاری کیا گیا جبکہ تلاشی کا رروائی شروع کردی گئی ۔اس سلسلے میں کے این این کو لی تفصیلات کے مطابق شوپیان میں جنگجوؤں نے جمعرات کو ایک فوجی اہلکار کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ پر پہنچا دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اغوا کئے گئے فوجی اہلکار کی شناخت اؤرن زیب ساکنہ راجوری کے بطور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ جب مذکورہ فوجی اہلکار کو اغوا کیا گیا ،وہ ایک مسافر گاڑی میں سفر کررہا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 آر آر کیمپ کے اہلکاروں نے جمعرات کی صبح9بجے ایک مسافر گاڑی کو روکا اور ڈرائیور سے کہا کہ اس فوجی اہلکار کو شوپیان میں چھوڑ دیں ۔چنانچہ فوجی اہلکار گاڑی میں سوار ہوا اور جونہی یہ گاڑی قلم پورہ شوپیان کے نزدیک پہنچی اور مسلح جنگجوؤں نے گاڑی کو روکا اور فوجی اہلکار کو نیچے اُتار کر اپنے ساتھ لئے گئے ۔فوجی اہلکار کو بازیاب کرنے کیلئے جنوبی کشمیر میں الرٹ جاری کیا گیا جبکہ تلاشی کا رروائی شروع کردی گئی ۔

Share This Article