ٹرمپ اور کم جونگ کے درمیان تاریخی سربراہی اجلاس کا آغاز
سنگاپور، 12 جون :امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے منگل کو تاریخی سربراہی اجلاس کاآغاز مصافحہ کر کے کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے یہاں سینٹوسہ جزیرے میں مسکرا کر اور آپس میں ہاتھ ملا کر اس تاریخی ملاقات کی شروعات کی۔
امریکہ اور شمالی کوریا کے ٹاپ رہنماؤں کے درمیان اس طرح کی یہ پہلی ملاقات ہے۔یہ ملاقات دونوں رہنماؤں کے لئے کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
رائٹر،

