سیزفائر میں تجرباتی بنیادوں پر2ماہ کی توسیع کا امکان

By
5 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اگلے ہفتے نئی دہلی میں فیصلہ کن میٹنگ
امرناتھ یاتراکے پیش نظرمعاملہ زیرغور،عیدسے پہلے اعلان متوقع

سری نگر:۸،جون:کے این این / جموں وکشمیرمیں ماہ مبارک کے پیش نظرایک ماہ کیلئے کئے گئے سیزفائریعنی جنگجومخالف کارراوئیوں کی معطلی کی معیادیامدت میں کم سے کم2ماہ کیلئے توسیع کاامکان ہے ،اوراس حوالے سے فوج ،فورسز،ریاستی پولیس اورمختلف خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے اپنی رائے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے سامنے رکھتے ہوئے واضح کردیاہے کہ سیزفائرمیں توسیع کئے جانے پرسیکورٹی وسراغ رساں ایجنسیوں کوکوئی اعتراض نہیں ۔کے این این کے مطابق جمعرات کوجھیل ڈل کے کنارے واقع شیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن (ایس کے آئی سی سی)میں فوج ،نیم فوجی دستوں ،فورسزاوریاستی پولیس کے علاوہ مختلف خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام کی ایک اہم ترین میٹنگ کے دوران رمضان سزفائرکے بعدہی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران مختلف سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے کشمیرکی اندرونی اورسرحدی صورتحال کے بارے میں ’پاؤرپرزنٹیشن ‘پیش کی ۔بتایاجاتاہے کہ فوج ،فورسز،پولیس وخفیہ ایجنسیوں کے حکام کی جانب سے پیش کردہ الگ الگ پاؤرپرزنٹیشن کے دوران مجموعی طورپررمضان سیزفائرکوکامیاب قراردیاگیا۔سیکورٹی حکام نے مرکزی وزیرداخلہ کوبتایاکہ سیکورٹی ایجنسیو ں کوسیزفائرکی مدت یامعیادمیں تجرباتی بنیادوں پر2ماہ کیلئے توسیع کئے جانے پرکوئی اعتراض نہیں ۔تاہم سیکورٹی حکام نے اسبات کوزیرغوررکھنے کی بات بھی کہی کہ سیزفائرمیں طویل وقت تک کی توسیع مختلف جنگجوگروپوں کومنظم ہونے اوراپنی افرادی قوت کوبڑھانے کاموقعہ فراہم کرسکتی ہے۔اعلیٰ سیکورٹی حکام نے میٹنگ ے دوران راجناتھ سنگھ کوبتایاکہ سیزفائرکی معیادمیں توسیع کافیصلہ صورتحال کے تمام پہلوؤں کوزیرغوررکھاجاناچاہئے ۔سیکورٹی ذرائع نے مزیدبتایاکہ میٹنگ کے دوران پیش کردہ پاؤرپرزنٹیشن کی روشنی میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے کشمیرکی اندرونی صورتحال پراطمینان کااظہارکیاتاہم انہوں نے سیکورٹی حکام کوبتایاکہ وہ نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کرکے سیزفائرمیں توسیع کرنے یانہ کرنے کاحتمی فیصلہ لیں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ وزیرداخلہ نے سبھی سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام کوہدایت دی کہ وہ جنگجوؤں کی سرگرمیوں پرکڑی نگاہ رکھیں ،اوراگرجنگجوؤں کی جانب سے کہیں حملہ کیاجاتاہے تواُنکوسخت جواب دیاجائے لیکن اس دوران اسبات کاخیاص خیال رکھاجاناچاہئے کہ عام لوگوں کی سلامتی کوکوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔اس دوران معلوم ہواکہ ایس کے آئی سی سی میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کیساتھ جمعرات کی دوپہر میٹنگ کے دوران ریاست کی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی رمضان سیزفائرکی معیادبڑھانے کے حق میں رائے دی۔حکمران جماعت ی ڈی پی کے ایک سینئرلیڈرنے نام مخفی رکھنے کی شرط پربتایاکہ ہماری پارٹی سیزفائرکی معیادمیں توسیع کئے جانے کے حق میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیرداخلہ کی سری نگرآمدسے پہلے پارٹی صدراوروزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی کے کچھ سنئرلیڈروں کیساتھ سیزفائرمیں توسیع کامعاملہ زیرغورلایا،اوراس دوران پارٹی لیڈروں نے محبوبہ مفتی کوبتایاکہ یکم ماہ مبارک سے لاگوسیزفائرکے مجموعی صورتحال پرمثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ جنگجوؤں اورسیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ٹکراؤکے واقعات یعنی دوبدؤجھڑپوں پرروک لگنے کے بعدعام لوگوں کوکافی راحت ملی ہے۔پی ڈی پی لیڈروں نے پارٹی صدرمحبوبہ مفتی کوبتایاکہ اُنھیں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مرکزی سرکارکوسیزفائرمیں توسیع کیلئے آماد ہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اُدھرمعلوم ہواکہ اگلے ہفتے مرکزی راجدھانی نئی دہلی میں ممکنہ طورپررواں ماہ کی11تاریخ بروزسوموارکو مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی زیرصدارت جموں وکشمیرکے حوالے سے ایک اہم سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقدہورہی ہے ،جس میں مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیوگوبا،وزارت داخلہ ووزارت دفاع کے اعلیٰ حکام ،جموں وکشمیرکی خاتون وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹرشیش پال ویداورریاست میں تعینات سیکورٹی ایجنسیوں کے علاوہ مختلف خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجودہونگے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مرکزی سرکارنے جموں وکشمیرمیں یکم رمضان سے جاری سیزفائریاجنگجومخالف کارراوئیوں کی معطلی کی معیادیامدت میں کم سے کم2ماہ کیلئے توسیع کرنے کامن بنالیاہے ،جسکے تحت تجرباتی بنیادوں پر سیزفائرمیں سالانہ امرناتھ یاتراکے اختتام تک توسیع کی جارہی ہے ۔خیال رہے سالانہ امرناتھ یاترا28جون کوشروع ہونے کے بعد26اگست تک جاری رہے گی۔

Share This Article