دہشت گردانہ دھمکی کے بعد نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی میں اضافہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دہشت گردانہ دھمکی کے بعد نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی میں اضافہ

سدھارتھ نگر، 7 جون : دہشت گردانہ تنظیم لشکر کے حملے کی دھمکی کے مدنظر اترپردیش سے متصل نیپال بین الاقوامی سرحدپر چوکسی بڑھادی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سرحدی دستے اور پولیس بین الاقوامی سرحد سے دونوں طرف آنے جانے والوں کی جانچ کررہی ہے۔
ذائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور کھوجی کتوں کی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ نیپال کو جوڑنے والے سبھی کچے پکے اور ندی نالوں کی نگرانی کے لئے بھی سلامتی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی کے لئے تعینات دیگر تمام ایجنسیوں کو بھی اس سلسلہ میں چوکس کردیا گیا ہے۔ ا س کے علاوہ نیپال کی بین الاقوامی سرحد سے متصل ان اضلاع کے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات پر بھی پولیس چوکسی بڑھادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھار نگر، بلرام پور ، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کے قریب 550 کلو میٹر لمبی نیپال سے لگتی بین الاقوامی سرحد ہے اور دھمکی ملنے کے بعد اس پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور چوکسی بڑھادی گئی ہے۔
یو این آئی۔

Share This Article