موت کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج ، تحقیقات شروع
گاندر بل:۶،جون:/ وسطی ضلع گاندر بل میں بدھ کو اُس وقت سرا سیمگی پھیل گئی جب یہاں تین روز لاپتہ شخص کنالہ سندھ سے برآمد کی گئی ۔پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر موت کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔اس سلسلے میں کے این این کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 3روز سے لاپتہ شخص کی نعش بدھ کو نالہ سندھ سے برآمد کی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کے روز لوگوں نے نالہ سندھ میں ایک نعش پایا اور فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔معلوم ہوا ہے کہ 42سالہ ذہنی طور معذور شخص عبدالسلام بٹ ساکنہ یانہامہ لارگاندر بل کے بطور ہوئی ،جو پیر کے روز سے لاپتہ تھا ۔ایس ایچ او لار لطیف علی نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی نعش چیک واتل باغ کے مقام پر نالہ سندھ سے برآمد کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ڈوبنے کا معاملہ ہے ۔تاہم دفعہ174آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

