بغیرِ کارروائی دلی عدالت میں شبیر شاہ کیس کی نئی تاریخ مقرر

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:۶،جون:کے این این / فریڈپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی کارروائی کے بغیر ہی دلی عدالت نے شبیر احمد شاہ کے کیس کی نئی تاریخ مقرر کی ۔اس سلسلے میں ترجمان فریڈم پارٹی کی جانب سے کے این این کو بھیجے گئے بیان کے مطابق کم و بیش اڑھائی ماہ کے انتظار کے بعد گذشتہ روز دلی کی خصوصی عدالت میں فریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر شاہ کیخلاف عاید کیس کی کارروائی ہونی تھی کہ اچانک عدالت کی طرف سے بتایا گیا کہ اُسکے جج کی ٹرانسفر ہوئی ہے اور کیس کی اگلی تاریخ7اگست کو مقرر کی گئی ہے۔ فریڈم پارٹی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد شبیر شاہ کے وکیل کو عدالت کی طرف سے کسی کارروائی کے بغیر بتایا گیا کہ نئے جج کے کیس سٹیڈی کرنے تک کیس کی کارروائی پھر ملتوی ہوئی ہے ۔دلی کی خصوصی عدالت کے جج صاحبان یا تو چھٹی پر رہتے ہیں، یا اُنہیں ٹرانسفر کیا جاتا ہے یا سرکاری وکیل غیر حاضر رہتا ہے۔ یہ سلسلہ لگاتار اُس دن سے جاری ہے جب سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شبیر شاہ کیخلاف ایک من گھڑت، بے بنیاد اور بہت پرانے کیس میں نام نہاد چارج شیٹ پیش کیا ہے۔فریڈم پارٹی ترجمان نے کہا کہ دلی عدالت کے تازہ عمل نے اس بات سے پردہ سرکادیا ہے کہ بھارت کی سیاسی قیادت شبیر شاہ کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے میں ہی دلچسپی رکھتی ہے اور عدلیہ اس کو ممکن بنانے کیلئے بہت احسن طریقے سے اُس کی مدد کررہی ہے۔نئی دلی جانتی ہے کہ شبیر شاہ کیخلاف کوئی بھی الزام ثابت نہیں ہوسکتا ہے اس لئے ایک نہیں تو دوسرے بہانے عدالتی کارروائی کو ہی روکا جارہا ہے۔بھارت سرکار اب شبیر شاہ کیخلاف عدلیہ کو اُسی طرح استعمال کررہی ہے جس طرح اُس نے پہلے ای ڈی کو کیا۔ستم ظریفی دیکھئے کہ فریڈ م پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر شاہ کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اور اُن کے صحت کی حالت تشوشناک حد تک خراب ہے لیکن اس کے باوجود تہار جیل کے حکام اُنہیں مناسب علاج و معالجہ فراہم نہیں کرتے ہیں۔ صاف لگ رہا ہے کہ شبیر شاہ کی انصاف پر مبنی سیاست سے شکست کھانے کے بعد نئی دلی شبیر شاہ کی سیاست کو دوسرے طریقوں سے ختم کرنا چاہتی ہے۔ لیکن تاریخ گوا ہ ہے کہ ظلم کی عمر کافی قلیل ہوتی ہے ۔

Share This Article