ارن بانڈی پورہ میں ٹریفک کا المناک حادثہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

تیز رفتار سینٹرو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری 2نوجوانوں کی موقعے پر ہی موت واقع

سرینگر04؍جون؍ یوپی آئی؍؍ ارن بانڈی پورہ میں ٹریفک اُس وقت صفہ ماتم بچھ گئی جب تیز رفتار سینٹرو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2جواں سال نوجوانوں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ارن بانڈی پورہ میں شام کے وقت تیز رفتار سینٹرو کار نے مخالف سمت سے آرہے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہوئے۔ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طورپر سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔ ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت محمد عامر ماگرے ولد غلام احمد ساکنہ لو ڈارا بانڈی پورہ اور عاشق احمد شاہ ولد علی محمد ساکنہ لو ڈارا بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article