شوپیان اور پلوامہ میں فورسز پارٹیوں پردن دھاڑے گرینیڈ حملے ، ہوائی فائرنگ

By
5 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایس ایچ او ، دو خواتین اور کئی فورسز اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی ، دوشیزہ کی حالت اسپتال میں نازک

سرینگر /04 جون /سی این آئی سخت ترین سیکورٹی صورتحال کے بیچ شوپیان اور پلوامہ میں یکے کے بعد دیگرے گرینیڈ حملوں میں ایس ایچ اور دو خواتین سمیت 18افراد زخمی ہو گئے ہیں۔شوپیان کے بٹہ پورہ علاقے میں سوموار کواس وقت خوف و دہشت پھیل گئی جب جنگجوؤں نے دن دھاڑے فورسز پارٹی کو نشانہ بنا کر اس پر گرنیڈ داغا جو نشانہ چوک کر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 12 شہریوں اور چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ گیا۔زخمیوں میں سے دو شیزہ کی حالت سرینگر کے اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ادھر پلوامہ کے ٹہاب چوک علاقے میں بھی جنگجوؤں نے سی آر پی ایف کی پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھنکا جو نشانہ چوک کر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے ۔ اس ضمن میں سی این آئی نمائندے نے شوپیان سے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قصبہ میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب ایک خوفناک گرینیڈ دھماکہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے نامعلوم سمت سے بٹہ پورہ میں فورسز کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنانے کے غرض سے ہتھ گولہ داغا جو نشانہ چوک کرسڑک پر ایک طاقتور دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔دھماکے کی آواز سنتے ہی آس پاس کے علاقوں میں اتھل پتھل مچ گئی۔اسی دوران پولیس اور فورسز کی مزید کمک وہاں نمودار ہوئی اورگرد و نواح کے علاقوں کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینیڈ کے دھماکے کے نتیجے میں 12 شہریوں اور چار پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔ گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں ایک لڑکی شدید طور پر زخمی ہوئی ہے ، جس کو علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ گرنیڈ کی آہنی ریزوں سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے۔گرینیڈ حملے کے فوراً بعد پولیس ،سی آر پی ایف اور فوج کے سینئر افسران بھی جائے واردات پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارروائی کی نگرانی کی۔تاہم تلاشی کارروائی کے دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔پولیس کے ایک ترجمان کہا کہ جنگجوؤں کی طرف سے داغے گئے گرینیڈ کے پھٹنے سے 12 شہری اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ’گرینیڈ سڑک کے کنارے پھٹ گیا ، جس کے نتیجے میں وہاں موجود عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد زخمی ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ دھماکے میں مبینہ طور پر 12 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ایک جواں سال لڑکی کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے‘۔پولیس ترجمان کے مطابق حملے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔سری نگر منتقل کئے گئے زخمیوں کی شناخت فریدہ زوجہ نذیر احمد ساکنہ سیڈو شوپیان، نادیہ دختر نذیر احمد ساکنہ سیڈو شوپیان اور کانسٹیبل جاوید احمد ولد نور دین ساکنہ بارہمولہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ادھر پلوامہ کے ٹہاب چوک میں سوموار کی شام کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب جنگجوؤں نے نامعلوم سمت سے سی آر پی ایف کی پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر سڑک کے بیچ و بیچ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکاروں کے زخموں ہونے کی اطلاع ہے ۔

Share This Article