پڈوچیری اسمبلی نے کروناندھی کو 95 ویں سالگرہ کی مبارکباددی
پڈوچیری، 04 جون : پڈوچیری اسمبلی نے دڑامک منیترکشاگم (ڈی ایم کے) رہنما ایم کروناندھی کو ان کے95 ویں سالگرہ پر مبارک باد دی۔
اسمبلی اسپیکر وی ویتھیلنگم نے اپنے پیغام میں مسٹر کروناندھی کے مؤثر قیادت کو تفصیل سے بتایا اور کہا کہ انہوں نےکئی اہم عہدوں پر رہتے ہوئے پارٹی کو مضبوطی بنایا۔ مسٹر کروناندھی کی صحت وتندرستی، لمبی عمراور خوشگوار زندگی کی دعائیں تمام لوگ کرتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کر سکیں۔
وزیر اعلی وی ناراین سوامي نے ڈی ایم کے لیڈر کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔ ممبر اسمبلی آر شیوا نے بھی مسٹر کروناندھی کے کاموں کی تعریف کی۔
یواین آئی۔

