اسیران کی حالتِ زار ،فورسز زیادتیوں پر مزاحمتی کارکنان کاا حتجاج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:یکم جون: / اسیران کی حالت زار اور فورسز کی مبینہ زیادتیوں پر نماز جمعہ کے بعد مزاحمتی کارکنان نے جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے اور اپنی آواز بلند کی ۔کے این این کے مطابقمشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر آج لبریشن فرنٹ کے قائدین و اراکین لوگوں کی ایک بڑی تعدا کے ہمراہ مدینہ چوک میں جمع ہوئے۔ کشمیری اسیروں جو بھارتی نیزجموں کشمیر کی جیلوں میں مقید ہیں کی حالت زار اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے اور فلک شگاف نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجی بڈشاہ چوک پر جمع ہوئے جہاں انہوں نے ایک پرامن دھرنا دیا جس سے لبریشن فرنٹ کے قائدین نے خطاب کیا۔ نائب چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ کی سربراہی میں ہونے والے اس احتجاج میں فرنٹ قائدین بشمول شوکت احمد بخشی، نور محمد کلوال، محمد یاسین بٹ ،شیخ عبدالرشیدبشیر احمد کشمیری، غلام محمد ڈار، محمد حنیف،امتیاز احمد،معراج الدین پرے اور دوسرے کئی لوگ شامل ہوئے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا اور کشمیری اسیروں جو تہاڑ جیل سمیت مختلف بھارتی جیلوں اور جموں کشمیر کی جیلوں میں اذیتوں سے دوچار کئے جارہے ہیں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔

Share This Article