شہری ہلاکتوں سے لاتعلقی ظاہر:لوگوں کو خبردارہنے کامشورہ
حاجن:یکم جون: / حاجن میں نمازتراویح کے بعدنمودارجنگجوؤں نے حالیہ شہری ہلاکتوں سے لاتعلقی ظاہرکرتے ہوئے موجودلوگوں سے کہاکہ وہ نامعلوم اسلحہ بردارں کی سرگرمیوں سے خبرداررہیں ۔کے این این کے مطابق گزشتہ دنوں محض 8دنوں میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں2مقامی شہریوں کوبے ددی کیساتھ ہلاک کئے جانے کے نتیجے میں دہشت زدہ قصبہ حاجن میں جمعرات کورات دیرگئے جنگجوؤں کاایک گروپ نمودارہوا۔ بتایاجاتاہے کہ جمعرات کوجب لوگ مقامی مساجدسے نمازتراویح اداکرنے کے بعدنکلے توباہرجنگجوؤں کاایک گروپ موجودتھا،جن میں ایک مقامی جنگجومحمدسلیم پرے بھی شامل تھا۔جنگجوؤں نے مسجدکے باہرجمع لوگوں سے کہاکہ اس علاقہ میں ہوئی حالیہ شہری ہلاکتوں کے واقعات میں جنگجوؤں کاکوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ یہ اُن اسلحہ برداروں کی کارستانی ہے جونامعلوم بن کرمعصوم شہریوں کوصرف اس بناء پرموت کی نیندسلادیتے ہیں تاکہ وہ جنگجوؤں کوبدنا م کرسکیں ۔جنگجوؤں نے حالیہ شہری ہلاکتوں سے لاتعلقی ظاہرکرتے ہوئے موجودلوگوں سے کہاکہ وہ نامعلوم اسلحہ بردارں کی سرگرمیوں سے خبرداررہیں ۔خیال رہے حاجن علاقہ میں گزشتہ دنوں محض 8دنوں میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے2مقامی شہریوں کوبے ددی کیساتھ ہلاک کیا۔16مئی کونامعلوم 4نقاب پوش اسلحہ بردارپرے محلہ حاجن میں ہلال پرے کے گھرمیں داخل ہوئے اورانہوں نے ہلال کوبندوق کی نوک پراغواء کرنے کے بعدموت کی نیندسلادیا،اوراسکی نعش نزدیک ہی واقع ایک باغ سے برآمدکی گئی ۔اسی طرح سے24مئی کوبندوق بردارگنڈپرنگ حاجن میں ایک گھرمیں گھس گئے اورانہوں نے گھرکے اندرہی محمدیعقوب وگے نامی شہری کوافرادخانہ کی آنکھوں کے سامنے بڑی بے دردی کیساتھ ذبح کرکے موت کی نیندسلادیا۔

