سر گرم جنگجو کے رہائشی مکان کونذر آتش کرنے کی کوشش

By
5 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گنڈبگ کاکہ پورہ پلوامہ میں فوج کے خلاف احتجاج ،دربگام میں ہڑتال جاری

سری نگر:۳۱،مئی:/ گنڈبگ کاکہ پورہ پلوامہ میں سر گرم جنگجو کے رہائشی مکان کو نذر آتش کرنے کا الزام فورسز پر لگایا گیا ہے ۔واقعہ کے خلاف جمعرات کو مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ ہراسانیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ادھر جاں بحق جنگجو کمانڈر سمیر ٹائیگر کی قبر کی بے حرمتی کے خلاف دربگام پلوامہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال رہی ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق گنڈبگ کاکہ پورہ پلوامہ میں جمعرات کو احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ۔احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ جمعرات کی شب فورسز اہلکاروں نے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سر گرم جنگجو کے مکان کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی ۔گنڈبگ کاکہ پورہ کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ فوج کے کچھ اہلکار کاکہ پورہ فوجی کیمپ سے گاؤں میں رات کی تاریکی کے دوران داخل ہو ئے اور سر گرم جنگجو کے مکان کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جنگجو کے مکان کو نذر آتش کرنے کیلئے ’’مائع آتشِ زا‘‘پھینکا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گھاس کی گھچیاں مکان کے ارد گرد پھیلائی گئی تھیں ،جس میں فورسز اہلکاروں نے آگ لگا دی ۔مقامی لوگوں کے مطابق جونہی لوگوں کو گاؤں میں آگ کے شعلے دکھائی تو وہ مکانوں سے باہر آئے ۔انہوں نے فوری طورپر آگ بجھانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی اور شعلوں کو بجھا دیا ۔فورسز کی مبینہ کارروائی کے خلاف علاقے میں رات بھر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور یہ سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حقائق جاننے کے حوالے سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔کاکہ پورہ میں جنگجو کے مکان کو نذر آتش کرنے کی کوشش کے خلاف کاکہ پورہ میں ہڑتال رہی ۔ہڑتال کے باعث کاکہ پورہ میں معمولاتِ حیات مفلوج ہو کر رہ گئیں ۔ادھر جاں بحق جنگجو کمانڈر سمیر ٹائیگر کی قبر کی بے حرمتی کے خلاف در بگام پلوامہ میں مسلسل دوسرے روز بھی ہڑتال رہی ۔ہڑتال کے نتیجے میں یہاں دکانات ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی مقفل رہے ۔واضح رہے کہ حزب المجاہدین کے نامور کمانڈر سمیر ٹائیگر کی قبر سے اسکا کتہ غائب ہونے پر بدھ کوضلع ترقیا تی کمشنر کے دفتر کے باہر لوگوں نے دھرنا اور ہڑتال کی جو جمعرات کو بھی جاری رہی ۔20سالہ سمیر احمد بٹ عرف سمیر ٹائیگر حزب المجاہدین کے نامور کمانڈر تھے اور سرکاری ایجنسیوں کے مطابق وہ نئے لڑکوں کو جنگجو بننے پر آمادہ کرنے میں ماہر تھے۔سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ طویل مدت تک لکا چھْپی کا کھیل کھیلنے کے بعد اْنہیں اپنے ایک اور ساتھی سمیت30اپریل کو اپنے ہی گاوں کے ایک گھر میں گھیر کر جاں بحق کردیا گیا تھا۔یک منزلہ اس عمارے میں فوج کی طرفسے آگ لگائے جانے کے بعد سمیر کے مکان کی سلیب پر آخر کھلے آسمان تلے مورچہ سنبھالتے دکھائی دینے والا ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکا ہے اور بعدازاں ہزاروں لوگوں نے اْنکے جنازہ اور پھر تدفین میں حصہ لیا تھا۔اْنہیں اپنے ہی گاوں میں دفن کیا گیا تھا اوراْنکی قبر ،جس پر بعدازاں سنگِ مرمر کا ایک کتبہ لگایا گیا تھا،کو دیکھنے کیلئے روز ہی کئی لوگ یہاں آتے دیکھے گئے۔قبر کو پھولوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا تھا جبکہ کتبہ پر اْردو اور انگریزی میں اْنکے نام و پتہ اور چند اشعار کے علاوہ کوئی قابلِ اعتراض بات درج نہیں تھی۔مشترکہ مزاحمتی قیادت نے فوج وفورسز حراسانیوں کے خلاف 2جون کیلئے احتجاجی ہڑتال کی کال دے رکھی ہے ۔

Share This Article