کولگام میں شبانہ چھاپے ،2نوجوان گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کولگام:۲۹،مئی:کے این این/ رمضان سیز فائر کے بیچ جنوبی کشمیر میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،تازہ شبانہ چھاپہ مار کارروائیوں کے قیموہ کولگام میں 2نوجوانوں کو حراست میں لیکر تھانہ نظر بند رکھا گیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی ضلع کولگام میں شبانہ چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ،جس دوران پولیس وفورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق پولیس وفورسز نے قیموہ کولگام علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی کے دوران علاقے سے عاشق احمد وانی ساکنہ اشہوجی بھان اور ندیم احمد ساکنہ قیموہ کو حراست میں لیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں اس ماہ متعدد نوجوانوں کو سنگبازی کی پاداش میں حراست میں لیکر تھانہ نظر بند رکھا گیا ہے ۔

Share This Article