بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کروں گا: اودے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کروں گا: اودے

تھانے، 26 مئی :شیوسینا کے صدر اودے ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ وہ بی جے پی کے غلط کاموں کو برداشت نہیں کریں گے۔
مسٹر ٹھاکرے نے کل مہاراشٹر کے ضلع پال گھر کے داہنو میں شیو سینا امیدوار شری نواس واناگا کی انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتو کے لئے 25 برسوں تک بی جے پی کو برداشت کیا،۔ انہوں نے کہا ہم نے بہت برداشت کرلیا ، اب اور برداشت نہیں کریں گے
وزیراعلی دیویندر فڑنویس کے بیان پر انہوں نے کہا بی جے پی واجپئی جی کے وقت والی بی جے پی نہیں رہ گئی ہے۔ بی جے پی اب وزیراعظم نریندرمودی کی بی جے پی ہو گئی ہے۔ مسٹر فڑنویس نے کہا تھا کہ آج کی شیو سینا بالا صاحب ٹھاکر ے والی شیو سینا نہیں رہ گئی ہے۔
یو این آئی۔

Share This Article