سر حدی کشیدگی قابل تشویش :غلام احمد میر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:۲۲،مئی:/ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے سرحدی کشیدگی کے باعث انسانی جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے مسلسل کی جارہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی بھی مذمت کی ۔انہوں نے کہا کہ سرحدی آبادی پر مارٹر شلنگ کرنے سے اُنکی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے جبکہ انہیں جانی ومالی نقصان کا بھی سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔غلام احمد میر نے کہا کہ جنگ وجدل اور تشدد لاحاصل عمل ہے کیو نکہ اس سے صرف تباہی و بربادی ہوتی ہے ۔ انہوں نے انسانی جانوں کے اتلاف پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا ۔غلام احمد میر نے ریاستی حکومت اور صوبائی انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرین کی سہولیت کیلئے سرکاری مشینری کو برائے کار لایا جائے جبکہ امداد وراحت رسانی کیلئے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

Share This Article