نیپال کے براٹ نگر میں ہندوستانی مشن بند ہوگا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نیپال کے براٹ نگر میں ہندوستانی مشن بند ہوگا

نئی دہلی، 22 مئیُ: ہندوستان نے نیپال کے براٹ نگر میں واقع ہندوستانی مشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ براٹ نگر میں ہندوستانی سفارت خانے کی کیمپ آفس کوسی ندی کے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 2008 میں کھولا گیا تھا۔ اسے کھولنے کا مقصد پورا ہو چکا ہے۔ حکومت ہند نے اس کیمپ آفس کو بند کرنے اور اس کے ملازمین کو دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر رویش کمار نے کہا کہ اس فیصلے کی اطلاع وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی ماہ ہونے والے نیپال دورے کے دوران وہاں کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کو دے دی تھی۔ مسٹر اولی نے اس فیصلے کے لئے مسٹر مودی كا شکریہ ادا کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ نیپال کی موجودہ حکمراں سیاسی جماعت براٹ نگر میں واقع ہندوستانی مشن پر نیپال کی مدھیسي تحریک کو ہوا دینے کا الزام لگاتی رہی ہے۔
یو این آئی

Share This Article