آئی پی ایل 2018 : ایشان کشن کی طوفانی اننگز ، ممبئی انڈینس نے کولکاتہ کو 102 رنوں سے ہرایا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

آئی پی ایل کے ایک میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس نے ایشان کشن کی طوفانی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کو 102 رنوں سے شکست دیدی۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے ایشان کشن کی طوفانی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 210 رن بنائے اور کولکاتہ کو جیت کیلئے 211 رنوں کا ہمالیائی ہدف دیا ، جس کے جواب میں کولکاتہ کی پوری ٹیم 18.1 اوورس میں صرف 108 رن بناکر آوٹ ہوئی۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی طرف سے سنیل نارائن نے چار ، کرس لن نے 21، اتھپا نے 14 ، نتیش رانا نے 21 ، رسل نے دو ، کارتک نے پانچ ، رنکو سنگھ نے پانچ ، ٹام کرن نے 18 ، پیوش چاولہ نے 11 ، کلدیپ یادو نے پانچ اور پرسدھ نے ایک رن بنائے ۔ ممبئی کی طرف سے کنال پانڈیا اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ لئے جبکہ میکلنگھن ، بمبرہ ، مینک مارکنڈے اور بین کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

آئی پی ایل 2018 : ایشان کشن کی طوفانی اننگز ، ممبئی انڈینس نے کولکاتہ کو 102 رنوں سے ہرایا
ممبئی انڈینس کی طرف سے سوریہ کمار نے 36 رن ، لوئس نے 18 رن ، روہت شرما نے 36 رن ، ایشان کشن نے 62 رن ، ہاردک پانڈیا نے 19 رن ، بین کٹنگ نے 24 رن اور کنال پانڈیا نے 8 رن بنائے ۔ کولکاتہ کی طرف سے پیوش چاولہ نے تین وکٹ لئے جبکہ پرسدھ کرشنا ، ٹام کرن اور سنیل نارائن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Share This Article