سوشل میڈیا پر نفرت آمیز مواد ڈالنے کا معاملہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راجوری میں ایک نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

سرینگر؍یکم؍مئی؍ جے کے این ایس؍ راجوری میں ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ڈالنے کی پادائش میں پولیس نے حراست میں لیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق مذہبی نفرت کو ہوا دینے کی پادائش میں راجوری پولیس نے شوکت علی نامی نوجوان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی ۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کے مطابق اس ضمن میں اطلاع ملنے کے ساتھ ہی پولیس نے ملوث نوجوان کو حراست میں لیا ۔ راجوری پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ڈالنے سے پرہیز کریں بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share This Article