ہندوستانی بحریہ کے طیارہ کی روس میں ہنگامی لینڈنگ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 29 اپریل : ہندوستانی بحریہ کا طیارہ آئی ایل -38 کو تکنیکی خامی کی وجہ سے روس میں ماسکو کے جوكوووسكي ہوائی اڈے پر کل رات ہنگامی حالات میں اترنا پڑا۔
ہندوستانی بحریہ کے ذرائع نے بتایا کہ یہ طیارہ اس وقت روس میں مکمل جانچ اور مرمت کے لئے ہے اور وہاں ہندوستانی بحریہ کے افسران موجود ہیں۔ ہنگامی لینڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایاجا رہا ہے۔
آئی ایل -18 پلیٹ فارم پر تعمیر یہ طیارہ ڈاپلر اور ریڈیو نیویگیشن ٹولز کی خصوصیات سے لیس ہے اور اس میں ہدف کو تلاش کرنے اور اس کا تعاقب کرنے خاص طور پر سمندری بحری جہازوں اور آبدوزوں کا پتہ لگانے کے آٹومیٹڈ نظام سے لیس ہے۔
یو این آئی

Share This Article