کیچ رازگیر خانصاحب میں ٹریفک کا المناک حادثہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راہگیر موقعے پر ہی ہلاک ، موٹر سائیکل سوار کی حالت نازک

سرینگر؍27؍اپریل؍ کیچ راز گیر خانصاحب میں ٹریفک کے المناک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا۔ جے کے این ایس کے مطابق کیچ رازگیر خانصاحب میں موٹر سائیکل نے راہگیر کو ٹکر ماری جس دوران موٹر سائیکل سوار بھی شدید طورپر زخمی ہوا ، دونوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے محمد امین فاروقی ولد غلام محی الدین ساکنہ شادی مرگ پلوامہ کو مردہ قرار دیا جبکہ اویس احمد اندرابی ولد محمد یعقوب ساکنہ کیچ راز گیر خانصاحب کی حالت اسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article