ایٹمی پروگرام ختم کرے، پھر ہٹائیں گے پابندی: امریکہ

WASHINGTON, DC - MARCH 01: U.S. President Donald Trump participates in a meeting with leaders of the steel industry at the White House March 1, 2018 in Washington, DC. Trump announced planned tariffs on imported steel and aluminum during the meeting, with details to be released at a later date. (Photo by Win McNamee/Getty Images)

واشنگٹن 23 اپریل : امریکہ شمالی کوریا پر عائد پابندی اس وقت تک نہیں هٹائےگا جب تک وہ اپنے نیوکلیائی پروگراموں کو کافی حد تک ختم نہیں کر دے گا۔
امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل ‘نے ایڈمنسٹریٹیو حکام کے حوالے سے کل اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے کہا ’’جب صدر کہتے ہیں کہ وہ ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کو اس وقت تک معقول راحت نہیں دے گا (جیسے پابندیوں کو ہٹانا) جب تک وہ اپنے نیوکلیائی پروگراموں کو بہت حد تک ختم نہیں کر دے گا‘‘۔
رائٹر

Share This Article