بارہمولہ میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

رپورٹ: مجید شیری

شمالی ضلع بارہمولہ میں سوموار کی علی الصبح ریکٹر اسکیل پر 3.6 شدت کا ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے علاقے کے مختلف حصوں میں لوگوں میں کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ رات 2 بجے آیا، جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع بارہمولہ کے علاقے میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی کئی مقامات پر لوگ احتیاطاً اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اگرچہ زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی، تاہم رات کے وقت آنے والے جھٹکوں نے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

Share This Article