لوک سبھا کی کارروائی ہنگامہ کی وجہ سے منگل تک ملتوی

UNI

نئی دہلی،23مارچ : لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے آج بھی زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلہ میں مسلسل پندرہویں دن کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور شور و غل کے درمیان اسپیکر سمترا مہاجن کو ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

پہلے ایوان کی کارروائی 12تک کے لئے ملتوی کی گئی کارروائی جیسے ہی پھر سے شروع ہوئی تو اسپیکر کی کرسی کے نزدیک پہلے سے اپنے مطالبات کی حمایت میں بینر اور تختیاں لیکر کھڑ ے اے آئی اے ڈی ایم کے اور تلنگانہ راشٹر سمیتی کے اراکین نے پھر سے نعرے بازی اور ہنگامہ شروع کردیا۔
اسپیکر نے شورو غل کے درمیان ہی ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھوائے اور کمیٹیوں سے متعلق اطلاع ایوان کو دی

(یو این آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے