رام بن میں ٹرک گہری کھائی میں گرنے کے بعد آگ کی نذر ، دو افراد جھلس کر از جاں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر جموں شاہراہ رام بن میں ٹرک گہری کھائی میں گرنے اور آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر از جاں ہو گئے

حکام نے بتایا کہ حادثہ رامسو علاقے میں گنگرو کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق چونا پتھر سے لدا ٹرک جموں سے سرینگر جا رہا تھا کہ گینگرو کے قریب ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ ٹرک گھاٹی سے نیچے جا گرا اور آگ لگ گئی۔

رامسو پولیس اسٹیشن، ہمالین کوئیک رسپانس ٹیم (کیو آر ٹی)، سی آر پی ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور بچاو¿ آپریشن شروع کیا۔
حکام نے بتایا کہ جب امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی پہلے ہی آگ کی لپیٹ میں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈرائیور اور اس کے مددگار کی لاشیں ٹرک کے جلے ہوئے کیبن سے برآمد کی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ لاشیں جزوی طور پر جلی ہوئی حالت میں نکالی گئیں، انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share This Article