شراب فروشی کےخلاف بی جے پی کا احتجاج، وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کشمیر میں شراب کی فروخت کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کشمیر یونٹ نے جمعہ کو سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے وادی میں شراب کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے شراب فروشی کو کشمیری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے حکومت پر عوامی جذبات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

بی جے پی کارکنوں اور لیڈران نے رام منشی باغ پارک، سونہ وار سے احتجاجی مارچ شروع کیا جو گپکار روڈ کی جانب روانہ ہوا، جہاں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہائش گاہ واقع ہے۔ مظاہرین نے مارچ کے دوران شراب فروشی کے خلاف نعرے بازی کی اور نیشنل کانفرنس حکومت پر کشمیر میں شراب کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔

بی جے پی کے ریاستی شریک میڈیا انچارج ساجد یوسف شاہ نے کہا کہ کشمیر میں شراب کی کھلی فروخت وادی کی مذہبی اور سماجی روایات پر ”براہ راست حملہ“ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر شراب کی دکانوں پر پابندی عائد کرے کیونکہ یہ معاملہ عوامی جذبات اور کشمیری معاشرتی اقدار سے جڑا ہوا ہے۔

Share This Article