رفیع آباد جنگلات میں دوران گشت پھسل جانے کے بعد فوج کا جے سی او ازجاں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ضلع کے رفیع آباد میں ہمام مارکوٹ علاقے کے بالائی جنگلاتی پٹی میں رات کی گشت کے دوران ایک آرمی جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) حادثاتی طور پر پھسل جانے سے ازجاں ہو گیا

مہلوک افسر کی شناخت 32 راشٹریہ رائفلز کے ہیرا بہادر پانڈے کے بطور ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہمام مارکوٹ کے گھنے بالائی جنگلاتی علاقے میں رات کی گشتی کارروائی کے دوران اس وقت پیش آیا جب مبینہ طور پر فوجی اہلکار اس علاقے سے گزرتے ہوئے توازن کھو بیٹھا اور پھسل گیا۔

حکام نے بتایا کہ اسے گرنے سے شدید چوٹیں آئیں اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

بعد ازاں لاش کو علاقے سے منتقل کر دیا گیا، جبکہ آرمی حکام نے واقعے کے بعد ضروری کارروائی شروع کر دی۔

Share This Article