جموں و کشمیر میں بغیر لائسنس کے ریپیڈو آپریٹنگ، کارروائی کا حکم دیا گیا / ٹرانسپورٹ کمشنر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کے ٹرانسپورٹ کمشنر ویشیش مہاجن نے اتوار کو کہا کہ بائیک ٹیکسی سروس ”ریپیڈو“بغیر کسی جائز لائسنس کے مرکزی زیر انتظام علاقے میں چل رہی ہے اور خبردار کیا کہ سروس استعمال کرنے والے یا اس میں حصہ لینے والے اپنے خطرے پر ایسا کر رہے ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں مہاجن نے کہا کہ ان کے دفتر کو جموں و کشمیر میں ریپیڈو کے آپریشن سے متعلق کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی کو جموں کشمیر میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا ” کوئی بھی ادارہ جو سروس میں حصہ لے رہا ہے یا اسے استعمال کر رہا ہے وہ اپنے خطرے پر کر رہا ہے۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی سروس کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Share This Article