وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کی گلمرگ میں جے اینڈ کے کیبل کارکار پوریشن کے بی او ڈِی کی صدارت کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج کنونشن سینٹر گلمرگ میں جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کی صدارت کی۔دوران میٹنگ منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن نے ایک تفصیلی ایجنڈا پیش کیا اور کارپوریشن کے اہم منصوبوں اور اقدامات کے بارے میں ایک جامع پرزنٹیشن دی۔ ایجنڈے کے تمام نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

بورڈ نے گلمرگ گنڈولا پروجیکٹ کی اپ گریڈیشن پر غور و خوض کیا جس کا مقصد اس کی مسافرتی گنجائش، آپریشنل کارکردگی اور حفاظتی معیار کو جدید بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ذریعے بڑھانا ہے۔

بورڈ نے گلمرگ گنڈولا پروجیکٹ کی اپ گریڈیشن پر غورو خوض کیا جس کا مقصد بنیادی انفراسٹرکچر کی جدید کاری کے ذریعے اس کی گنجائش، آپریشنل کارکردگی اور حفاظتی معیارات کو بڑھانا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد کو پورا کرنے کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اعلیٰ حفاظتی معیارات کی پاسداری پر زور دیا۔انہوں نے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ مقامی معیشت کو مزید فروغ مل سکے۔

میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سیاحت اشیش چندر ورما، منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن شریا سنگھل، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر/ منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن سید سجاد قمر، ڈائریکٹر ٹورازم جموں وکاس گپتا، ڈائریکٹر جنرل، بجٹ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Share This Article