جموں کے ادھم پور ضلع میں پیش آئے المناک بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 21تک پہنچ گئی ہے جبکہ 61زخمی افراد اسپتال میںزیر علاج ہے
حکام کے مطابق حادثہ بس الٹ جانے کے بعد پیش آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 21 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ یہ حادثہ رام نگر کے کھگوٹ علاقے میں پیش آیا۔ ۔
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں حادثے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ادھم پور کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) منگا شیرپا سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

